ضمنی انتخابات: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

ضمنی انتخابات: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضمنی انتخابات: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، پولیس اور سکیورٹی اہلکار پہلے درجے میں فرائض سر انجام دیں گے، سول آرمڈ فورسز دوسرے، پاک فوج کے اہلکار تیسرے درجے میں فرائض سر انجام دیں گے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار ووٹنگ اور گنتی کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بے ضابطگی کی صورت میں پاک فوج کے اہلکار پریزائیڈنگ آفیسر کو مطلع کریں گے، پریزائیڈنگ آفیسر کے ایکشن نہ لینے پر پاک فوج کے اہلکار ریٹرننگ افسر کو آگاہ کریں گے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار کسی ووٹر کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے، پاک فوج اور آرمڈ فورسز کے اہلکار انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے، اہلکار بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں نہیں لیں گے۔

پریزائیڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسر کے اختیارات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار مداخلت نہیں کریں گے، کسی بے ضابطگی کی صورت میں پریزائیڈنگ آفیسر کی اجازت کے بغیر از خود ایکشن نہیں لیا جاسکے گا، ووٹوں کی گنتی کے دوران اہلکار کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -