امت کا بچہ بچہ فلسطینیوں کیلئے لڑناچاہتاہے، حکمران رکاوٹ ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امت کا بچہ بچہ فلسطینیوں کیلئے لڑناچاہتاہے، حکمران رکاوٹ ہیں، حافظ نعیم ...
 امت کا بچہ بچہ فلسطینیوں کیلئے لڑناچاہتاہے، حکمران رکاوٹ ہیں، حافظ نعیم الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے لیے لڑیں، ہمارے حکمران ہمارے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

ایوان اقبال کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی روزانہ بمباری کا مقابلہ کرتے ہیں، ہم نوجوانوں، بچوں، بہنوں اور ماؤں سلام پیش کرتے ہیں، 78 لاکھ مسلم آرمی ہمارے پاس ہے لیکن فلسطینیوں پر بمباری ہو رہی ہے۔فلسطین کے عوام حق کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، غزہ میں 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، پاکستان میں معدنیات اور سمندر ہیں۔پاکستان میں 25 کروڑ غیرت مند لوگ ہیں، پاکستان کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے، کبھی اسرائیل کونہیں مانیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھی افواج موجود ہیں، مسلم ملکوں کے حکمرانوں اورافواج کو بلائیں، اگر پاکستان نے یہ کیا تو اسرائیل حماس کے مطابق جنگ بندی کرے گا۔جو فلسطین میں بچے اور جوان زخمی ہیں ان کو پاکستان لایا جائے، جماعت اسلامی زخمیوں کی دیکھ بھال کرے گی، جماعت اسلامی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

مزید :

قومی -