دبئی، پاکستان نے کراٹے کے مقابلے میں بھارت کو شکست دے دی

دبئی، پاکستان نے کراٹے کے مقابلے میں بھارت کو شکست دے دی
دبئی، پاکستان نے کراٹے کے مقابلے میں بھارت کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا۔

پاکستان کے شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیاجبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا۔دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے۔پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔ 

واضح رہے کہ دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ فیضان خان نے شرکت کی تھی۔علومی کریم ویٹ مس کرنے کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوئے۔

مزید :

کھیل -