شادی کی بے انتہا خوشی دولہے کو مہنگی پڑ گئی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دو لہے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو لہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دولہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔