نوشہرو فیروز میں سکول جانیوالے بچوں کے رکشے پر فائرنگ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی بیٹی اور دوبھتیجے قتل

نوشہرو فیروز میں سکول جانیوالے بچوں کے رکشے پر فائرنگ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ...
نوشہرو فیروز میں سکول جانیوالے بچوں کے رکشے پر فائرنگ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی بیٹی اور دوبھتیجے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہروفیروز(مانیٹرنگ ڈیسک) حبیب چوک پر نجی سکول کے قریب رکشہ پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کی بیٹی اور سکول جانیوالے دو بھتیجے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ رکشہ ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال نوشہروفیروز منتقل کردیاگیاہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حبیب چوک پر ریشم گلی کے قریب نامعلوم کار سواروں نے بچوں کو سکول لے جانیوالے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جمعہ خان پنہور کی بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور رمضان سمیت چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں عاطف اور عاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کے مطابق مرنیوالے دونوں لڑکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے بھتیجے ہیں اور واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔