نیپال و بھارت میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 184 ہوگئی

نیپال و بھارت میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 184 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کٹھمنڈو(آن لائن )کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع ریاست نیپال کے مغربی حصے اور شمالی بھارت میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے 184 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق ان میں سے 100 افراد نیپال اور 84 بھارت میں ہلاک ہوئے۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں کئی دیہات اور نشیبی علاقے آ چکے ہیں۔ نیپال کے دس متاثرہ اضلاع میں سینکڑوں لوگ ابھی پناہ اور امداد کے متلاشی ہیں۔ خراب موسم، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی پانی کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -