برطانیہ ‘مال بردار کنٹینر کے اندر سے ایک شخص مردہ حالت میں برآمد

برطانیہ ‘مال بردار کنٹینر کے اندر سے ایک شخص مردہ حالت میں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ کی ایک بندرگاہ پر مال بردار کنٹینر کے اندر سے ایک شخص مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے جبکہ سات بچوں سمیت 19 افراد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ 31 کے قریب افراد جن میں مردہ شخص بھی شامل ہے، مشرقی لندن میں تل بری ڈاکس کے مقام پر کنٹینر کے اندر سے برآمد ہوئے۔ کنٹینر بلجیئم کی بندرگاہ زیبروگ سے ایک بحری جہاز کے ذریعے پہنچا تھا اور تل بری بندرگاہ کے حکام کی جانب سے ان لوڈ کیا جا رہا تھا۔ اسیکس پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ اور دونوں جنسوں کے بچوں سمیت 31 افراد اس کے اندر تھے۔ ایک شخص ہلاک ہو چکا تھا اور دیگر کو نمایاں صحت کے مسائل کا سامنا تھا، ان کا ایمبولینس عملے کی جانب سے علاج کیا جا رہا ہے اور مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ کنٹینر کے اندر کئی لوگوں کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا، ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس نے تصدیق کی کہ امدادی ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں سات ایمبولیینسز بھی شامل ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کسی بھی سطح اور نوعیت کے زخمیوں تک رسائی حاصل کرنا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جن لوگوں کو اشد امداد کی ضرورت ہے انہیں پہلے امداد فراہم کی جائے اور ہسپتال پہنچایا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -