ملالہ یوسف زئی کی بانکی مون سے ملاقات

ملالہ یوسف زئی کی بانکی مون سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات۔ بان کی مون سے ملاقات میںملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے لیے کوششیں تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسر ی جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے حوالے سے منعقدہ تقریب "عمل کے پانچ سودن" سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آواز کی طاقت پریقین رکھنا چاہیے۔اسی طرح تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی تھی ، لڑکیوں کواسکول جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔400سے زیادہ اسکولوں کوتباہ کردیاگیا تھا لیکن ہم نے میڈیا چینلز اورمختلف اخبارات کے ذریعے اپنے حق کےلئے آوازاٹھائی۔بتایا کہ سوات میں کیا ہورہاہے اورتبدیلی لے آئے۔ملالہ نے نوجوانوں کوپیغام دیا کہ وہ جومشکلات جھیل رہے ہیں اورجن مسائل کاشکارہیں انہیں بیان کریں تب ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

عالمی منظر -