عراق میں زمینی کارروائی ممکن ہے‘امریکی رکن کانگریس

عراق میں زمینی کارروائی ممکن ہے‘امریکی رکن کانگریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کانگریس کے رکن ایلوٹ اینگل نے کہا ہے کہ عراق میں زمینی کارروائی ممکن ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امورخارجہ کے رکن ایلوٹ اینگل کا کہنا ہے کہ امریکا کو اسلامی عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کےلئے عراق میں زمینی کارروائی شروع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اینگل نے کہا کہ وہ زمینی کارروائی کے حامی نہیں ہیں لیکن ان کے مطابق موجودہ حالات میں کوئی آسان فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایلوٹ اینگل نے شامی حزب اختلاف کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ عراق کے علاوہ شام میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جائیں ۔

مزید :

عالمی منظر -