ساﺅتھ ایشیئن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع

ساﺅتھ ایشیئن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ساﺅتھ ایشیئن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئیں۔ چیمپئن شپ 26 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میںشروع ہو گی، جس میں 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ مالدیپ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ دیگر ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی آج پہنچیں گے۔