قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف مایوس کیا، میانداد

قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف مایوس کیا، میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے ناکامی پر پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا ذمہ دار کمزور ڈومیسٹک ڈھانچے کو قرار دیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہاکہ ہمارے بلے باز معیاری بولنگ کے سامنے کمزور ہیں، اور ہم سری لنکا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کی بجائے صرف کمزور ٹیمیں جیسے زمبابوے کا ہی مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سیریز سے پہلے ہی مجھے معلوم تھا کہ ہمارے بلے بازوں کے لیے یہ ایک مشکل امتحان ثابت ہوگا کیونکہ سری لنکا اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتا ہے۔