سری لنکن بورڈ اور پاکستان کے درمیان پریکٹس میچ آج کھیلا جائیگا

سری لنکن بورڈ اور پاکستان کے درمیان پریکٹس میچ آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ پریذیڈیٹنس الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل پریکٹس میچ آج موراتیوا میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 105 رنز سے مات دیکر دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا وہ 27 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔