فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم انتظامیہ ٹیسٹ سیریز میں شکست اور مایوس کن کارکردگی کے بعد طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے جانے کاامکان ہے ۔قومی ٹیم کے ذرائع کے مطابق جنیدخان کی انجری اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کو ایک فرنٹ لائن بولر کی ضرورت ہے۔کولمبو میں ٹیم انتظامیہ نے اپنی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی اور عرفان کے سفری کاغذات مکمل کئے جارہے ہیں۔عرفان ان دنوں لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کررہے ہیں انہیں سمر کیمپ میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔نومبر میں سری لنکاکے خلاف دبئی کے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بولنگ کرتے ہوئے گرنے سے عرفان کے کولہے میں فریکچر ہوگیا تھا۔وہ اس وقت سے انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔