ایشین گیمز ،میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے، زبیر یوسف

ایشین گیمز ،میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے، زبیر یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ممبر ایگزیکٹو کونسل اور سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر ےوسف بٹ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑےوں کی شاندار کارکردگی اور میڈلز کا حصول صرف اسی صورت ممکن ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ سفارش اور پسند ناپسند کی پالیسی چھوڑ کر میرٹ پر کھلاڑےوں اور ٹیموں کی سلیکشن ےقینی بنائے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز اولمپک ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایشین گیمز کے جن مقابلوں میں شرکت کرنی ہے ان میں حصہ لینے والی قومی ٹیموں کے انتخاب کے لئے فوری طور پر اوپن ٹرائلز منعقد کئے جائیں اور ان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑےوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے اگر پاکستان سپورٹس بورڈ سفارش ‘ اقربا پروری اور پسند ناپسند کی بجائے میرٹ پر ٹیموں کا انتخاب کرنے میں کامےاب ہو جاتا ہے تو پھر بے پناہ صلاحیتوں کے حامل پاکستانی کھلاڑی ایشین گیمز میں اپنی عمدہ کارکردگی کے زریعے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں ضرور کامےاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سپورٹس بورڈ نے میرٹ کا قتل عام کرتے ہوئے سفارش اور پسند نا پسند کی بنیاد پر ٹیموں کی سلیکشن کی تو پھر کامن ویلتھ گیمز کی طرح ایشین گیمز میں ناکامی اور رسوائی کا طوق گلے میں پہننا پڑے گا ۔