زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے( نیٹ نیوز ) زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد تین ملکی سیریز کا آغاز ہوگا جس کا پہلا میچ 25 اگست کو زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 27 اگست کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔