مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے نئے بال لگوالیے

مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے نئے بال لگوالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( نیٹ نیوز)کھلاڑی دنیا میں اپنے نت نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور بعض کی شناخت ان کے منفرد بال ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اپنے نئے ہیر اسٹائل کے ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔پاکستان ٹیم کے ذرائع کے مطابق صہیب مقصود نے سر ی لنکا آنے سے قبل اپنے بالوں کی پلانٹیشن کرائی ہے اور کولمبو ایئرپورٹ پر شاہد آفریدی اور شرجیل خان کے ساتھ اپنی تصویر سو شل میڈیا کی زینت بنائی ہے۔صہیب مقصود کے نئے بال ان دنوں پاکستانی ٹیم میں موضوع بحث ہیں۔