باکسنگ ٹیم ٹریننگ کیمپ کو سپر وائز کرنے کےلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل

باکسنگ ٹیم ٹریننگ کیمپ کو سپر وائز کرنے کےلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاھور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 19 اکتوبر سے30 اکتوبر تک ساﺅتھ کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی قومی باکسنگ ٹیم کی تیاریوں کےلئے کراچی میں جاری قومی باکسنگ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کو سپر وائز کرنے کےلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین نے کہاکہ پاکستان نژاد برطانوی کوچ یعقوب حسین 25 باکسرز کو دو ہفتے کی سخت ٹریننگ کروانے کےلئے 25 اگست سے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ ایشن گیمز کی تیاریوں کےلئے قومی باکسنگ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 17اگست سے کراچی میں ہوا تھا۔ اقبال حسین نے بتایا کہ پی بی ایف ایشین گیمز کےلئے پہلے ہی چھ رکنی ٹیم کا اعلان کرچکی ہے جس میں محب اللہ (49kgs)، محمد وسیم (52kgs)، نادر بلوچ (56kgs)، علی محمد (60kgs)، عامر خان (64kgs) اور ثناءاللہ (91kgs) شامل ہیں۔