پاکستان کیخلاف ون ڈے میں بھی فتح حاصل کرینگے ، گماگے

پاکستان کیخلاف ون ڈے میں بھی فتح حاصل کرینگے ، گماگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر لاہیرو گماگے نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی ٹیسٹ میچز جیسی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم میں سری لنکن کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ ایک روزہ سیریز کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ اس سیریز میں بھی سری لنکن کھلاڑی ٹیسٹ میچز جیسی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے اور پاکستان کو شکست سے دوچار کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک روزہ سیریز میں پاکستان کو آسان نہیں لیں گے بلکہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کھیل کے تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن شائقین کرکٹ کو جیت کا ایک اور تحفہ دیں گے ۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جیتنے کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔