ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینٹ جارج ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 27 اگست کو سینٹ کٹس میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 ستمبر تک سینٹ ونسنٹ جبکہ دوسرا 13 سے 17 ستمبر تک سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔