فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کا کرغستان کلب سے معاہدہ

فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کا کرغستان کلب سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن ( نیٹ نیوز) پاکستان فٹ ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کا کرغستان کے فٹ بال کلب ایف سی ڈورڈوئی سے دس ملین کا معاہدہ طے پا گیا ، وہ لیگ میں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پاکستان کے پہلے کروڑ پتی فٹ بالر نے کہا ہے کہ اپنے خواب کی تعبیر مل گئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی پیشہ ور کھلاڑی بننے کا خواب تھا۔ میں نے اس کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے اور خلاف توقع جلدی کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے۔ میرا اگلا ہدف اب یورپی لیگ میں کھیلنا ہے۔ کلیم اللہ کے بقول قومی ٹیم کے بحرین سے تعلق رکھنے والے کوچ شاملان نے بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کی ہے۔ کلیم اللہ کا تعلق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے ہے۔
جوعناب شاہی انگوروں اور فٹ بالرز کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ پاکستان کے دو سابق کپتان جدید خان اور عیسی خان اسی شہر کے باسی تھے۔