نیوزی لینڈ اے اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آ ج مدمقابل

نیوزی لینڈ اے اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آ ج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اے اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کو اس سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کینٹ کی ٹیم کیخلاف 25 سے 27 اگست تک میچ کھیلے گی ۔

اس میچ کے اختتام پر 31 اگست سے 2 ستمبر تک سرے کی ٹیم کیخلاف میچ کھیلا جائیگا ۔