جنوبی افریقہ کے ہاتھوں زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      بلاویلا(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میںبھی شکست د ے دی اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلے ون میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور اس طرح اس کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 257 رنز بنائے پلیسس 55 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈمنی نے 36 اور ملر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی زمبابوے کی طرف سے ویٹوری ، اتسایا اور نمبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا زمبابوے کی ٹیم سکور کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی زمبابوے کی طرف سے ولیمز نے55 رنز بنائے افریقہ کے میکلرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔