جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں 16.58 فیصد کمی

جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں 16.58 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2014-15 ءکے پہلے ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 16.58 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تجارتی خسارے میں کمی کا بنیادی سبب ملکی درآمدات میں ہونے والی کمی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2013ءکے مقابلہ میں جولائی 2014ءکے دوران مجموعی ملکی درآمدات میں 11.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی 2013ءکی درآمدات 3.814 ارب ڈالر کے مقابلہ میں گزشتہ ماہ کے دوران ملکی درآمدات کا حجم کم ہو کر 3.364 ارب ڈالر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال برآمدات میں بھی 7.88 فیصد کی کمی ہوئی ہے تاہم ملکی درآمدات کے حجم میں ہونے والی نمایاں کمی کے نتیجہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -