انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 90ہزار سے زائد افراد کےخلاف کارروائی شروع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 90ہزار سے زائد افراد کےخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 90ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ایف بی ار کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کا مقصد انہیں ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس وصولیاں بڑھانا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14کے دوران ایک لاکھ 17ہزار افراد کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے نوٹس جاری کئے گئے ، جس کے جواب میں مالی سال کے اختتام تک 14ہزار 182 افراد نے گوشوارے جمع کروائے، جبکہ 22ہزار 296 افراد نے ان نوٹسز کا کوئی جواب نہیں دیا ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 90ہزار 318 افراد کی طرف سے ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے کے معاملے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -