سیاسی بے یقینی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندا،100انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

سیاسی بے یقینی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندا،100انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                    کراچی(اکنامک رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی بے یقینی اور دھرنوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس 28800اور 28700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کار ی مالیت میں62ارب 51کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت24.77فیصدزائد جبکہ73.23 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔اسلام آباد میں جاری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کے بعد ریڈ زون میں جانے کے اعلان کے بعد کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28287پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم مندی کاتسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس222.03پوائنٹس کمی سے28630.12پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے81 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،260کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ14کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں62ارب51 کروڑ89 لاکھ65ہزار355 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66 کھرب9 8 ارب 16 کروڑ64لاکھ36 ہزار135 روپے ہوگئی۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں 14کروڑ47لاکھ35ہزار930شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں2کروڑ87لاکھ35 ہزار 620شیئرززائد رہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 43.00روپے اضافے سے943.00 روپے،ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت33.34روپے اضافے سے 700.27 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت385.00روپے کمی سے7315.00روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت 380.00 روپے کمی سے10120.00روپے پر بند ہوئی۔منگل کو جے ایس بینک کی سرگرمیاں1کروڑ 23لاکھ 54ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔جس کے شیئرز کی قیمت 1پیسے کمی سے 4.87روپے جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کرو ڑ12 لاکھ 39ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت74پیسے کمی سے26.71روپے ہوگئی ۔
کے ایس ای 30 انڈیکس97.05پوائنٹس کمی سے19973.99پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس180.57پوائنٹس کمی سے46538.70جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس190.86پوائنٹس کمی سے 20923.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -