لاہورسٹاک مارکیٹ

لاہورسٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کارجحان رہا - مجموعی طور پر 73کمپنیوں کا کارو بار ہوا۔ 2 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔27 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ44کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 66.55پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5069.02پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 6 لاکھ 74ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ83 ہزار900 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ88 ہزار حصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ50ہزار500 حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائینز کارپوریشن لمیٹڈ کے94ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔
 آج سب سے زیاد ہ اضافہ بنک الفلاح لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.11روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 12.00 روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -