آنے والی فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں ، امرتا راﺅ

آنے والی فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں ، امرتا راﺅ
 آنے والی فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں ، امرتا راﺅ
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ امرتاراﺅ نے کہا ہے کہ میں اسوقت دو فلموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں جو شائقین کو بہت پسند آئیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس فلم میں کام کیا ہے جس میں اداکاری کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت تک میں نے جتنی بھی فلموںمیں کام کیا ہے ان میں میرے کام کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ میری آنے والی فلمیں بھی ضرور پسند کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے ایک وقت میں دو فلموں سے زیادہ فلموںمیں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں کم مگر معیاری کام کو ہی ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -