بپاشا ایک بار پھر بنگالی فلم میں غیر معمولی کردار ادا کرنے کی خواہاں

بپاشا ایک بار پھر بنگالی فلم میں غیر معمولی کردار ادا کرنے کی خواہاں
بپاشا ایک بار پھر بنگالی فلم میں غیر معمولی کردار ادا کرنے کی خواہاں
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز)اداکارہ بپاشا باسو جو ان دنوں اپنی نئی فلم ”کریچر تھری ڈی “ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اب غیر معمولی سینما کی کمرشل فلم میں جلوہ گر ہونگی۔درحقیقت اداکارہ کا اشارہ نئی بنگالی فلم کی طرف ہے۔ اداکارہ کی آخری بنگالی فلم ”شوب چریتو کلپونک “ تھی جو 2009 میں ریلیز کی گئی جس کی ہدایت ریتوپورنو گھوش نے دی تھی۔ بپاشا کا کہنا ہے کہ ”میں ایک اور بنگالی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اس موقع پر اپنے آئیڈیا پر کسی حد تک بات کر رہی ہوں۔میں کچھ مختلف کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہوں جو کہ ایک کمرشل یا کوئی غیر معمولی نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے “۔

مزید :

کلچر -