پاکستانی ڈرامے حقیقت کے قریب تر ہوتے ہیں ¾فاطمہ آفندی

پاکستانی ڈرامے حقیقت کے قریب تر ہوتے ہیں ¾فاطمہ آفندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے این این)اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے حقیققت کے قریب تر ہوتے ہیں ۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کو اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ اگر چہ میں بالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی بہت زیادہ شوقین ہوں لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتاہے کہ پاکستانی ڈراموں کانہ صرف معیار اونچا ہے بلکہ حقیقت کے قریب تر بھی ہوتے ہیں ۔فاطمہ آفندی پاکستانی ڈرامے ”کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی “کے ذریعے بھارتی مداحوں کو محفوظ کررہی ہیں ۔بھارت میں دکھائے جانے والے ڈرامے پر شائقین کے ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ بھارتی شائقین نے میری سوچ سے بھی زیادہ میرے کام کو سراہا ہے۔سوائے مذہب کے ہمارے بہت سی روایات مشترک ہیں ۔بھارتی میڈیا پاکستان کا تاریک پہلو دکھا رہاہے لیکن اس کے برعکس ہم بھی دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح ایک عام طرززندگی رکھنے والے لوگ ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ان ڈراموں کے ذریعے بھارتی عوام کو پاکستان کے بارے میں زیادہ بہتر جاننے کو ملا ہے ۔

مزید :

کلچر -