ملک بھر کے ہول سیلروں اور ڈیلروں کے لیے سلیز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار

ملک بھر کے ہول سیلروں اور ڈیلروں کے لیے سلیز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ہول سیلرز اور ڈیلرز کے لئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔گزشتہ روزجاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ افراد یا ادارے انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹس ہیں اور ان کے لئے انکم ٹیکس ود ہولڈنگ کی کٹوتی یا وصولی لازم ہے لہذا وہ افراد یا ادارے جو ان ود ہولڈنگ ایجنٹس کو مال کی سپلائی کرتے ہیں وہ ہول سیلرز یا ڈیلرز کے زمرے میں شمار ہوں گے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ان کے لئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی ہے۔ سیلز ٹیکس رولز کے مطابق قابل ٹیکس اشیا فروخت یا سپلائی کرنے والے ادارے بشمول سیلز ٹیکس زیرو ریٹڈ کے زمرے میں آنے والی صنعتیں جن میں ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات کی صنعتیں شامل ہیں اگر ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہیں تو ان کے لئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی ہے۔

مزید :

کامرس -