تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا جس کی وجہ یوکرین اورعراق کی صورتحال میں بہتری ہے۔ منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز نیویارک کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبرکےلئے سودے 38سینٹ کے اضافے سے 96.79 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبرکےلئے سودے 22سینٹ کے اضافے سے 101.82 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ یوکرین اور عراق میں کشیدگی کی صورتحال میں ہونے والی بہتری ہے اور گذشتہ ہفتے یوکرین اور عراق میں غیریقینی کی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تھا

 جبکہ پیرکونیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94سینٹ جبکہ لندن میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.93ڈالر فی بیرل کمی کے ساتھ جون 2013ءکے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید :

کامرس -