آسٹریلین ایجوکیشن سپیشلسٹ اور آئلٹس کے زیر اہتمام تعلیمی نمائش

آسٹریلین ایجوکیشن سپیشلسٹ اور آئلٹس کے زیر اہتمام تعلیمی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آسٹریلیا بیرون ملک معیاری تعلیم کے سینٹر کے طور پر طلباءکو ہر وہ چیز مہیا کرتا ہے جس کے وہ خواب دیکھتے ہیں خوبصورت مناظر، جنگلی حیات کے پارک اور کھیلوں کے شوقین طلباءکے لئے سہولیات اور سب سے اہم دنیا کی اعلیٰ ترین معیار کی حامل یونیورسٹیز میں تعلیم کے مواقع ۔ آسٹریلین ایجوکیشن سپیشلسٹ اور IELTS ٹیسٹ سینٹر پاکستان ملکی سطح پر سال میں دوبار ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کرکے پاکستان کے ہونہار طلباء کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے حقیقی مواقع مہیا کرتا ہے اس اگست میں ایک بار پھر آسٹریلین ایجوکیشن نمائش کا انعقاد پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں کیا جارہا ہے ان مواقعوں پر آسٹریلیا کی اعلیٰ درجہ کی حامل 15یونیورسٹیز سے زائد شرکت کرکے ہونہار پاکستانی طلبہ کیلئے عالمی سطح پر معروف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے بے شمار مواقع مہیا کر رہی ہیں۔اگلی نمائش 20 اگست کو اے ای او اسلام آباد، پھر 23 اگست کو میریٹ ہوٹل، کراچی، 23 اگست ہی کو رمادہ ہوٹل ملتان، 24 اگست کو فیصل آباد ہوٹل ون اور آخر میں پی سی ہوٹل پشاور میں 24 اگست 2014 کو منعقد ہوں گی خاص طور پر اس لئے کہ نمائش اور کیرئیر کونسلنگ میں داخلہ بالکل مفت ہے ۔ مسٹر پیٹر ہیوارڈ ہائی کمشنر آسٹریلیا نے آسٹریلین ایجوکیشن کی اس نمائش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ۔”میں نمائش کے انعقاد کے اس سلسلے کی تحسین کرتا ہوں اور آپ کی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اکیڈمک ایڈوائزر سے اپنے انتخاب کے بارے میں گفت و شنید کریں“ اس موقع پر سعد محمود ، ریذیڈینٹ ڈائریکٹر اے ای او نے کہا ،” اے ای او پاکستان میں ہمارے کلائنٹس ہی ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم ان کے خوابوں کو تعبیر کی شکل دینے میں معاونت کا عزم رکھتے ہیں۔