پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام قومی کانفرنس آج ہوگی

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام قومی کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ”پاکستان میں جمہوریت و حاکمیت کو دپیش مسائل اور مواقع©© “ کے موضوع پر ایک روزہ قومی کانفرنس آج 10بجے صبح سنٹر فار انڈر گرایجویٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں منعقد ہوگی اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، معروف سکالر اور پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم، ممتاز دانشور اور مفکرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی طرف سے کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔