علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے داخلے شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے داخلے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، بی ایڈ، ایم اے ، ایم ایس سی، ایم بی اے، ایم بی اے کول ،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم میٹرک تا ایم اے ، ایم بی اے پروگرامز ریجنل آفس لاہور کے علاوہ مختلف سیل پوائنٹس پر دستیاب ہیں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن کریں اور یونیورسٹی کے طریقہ کار کے مطابق ہیڈ آفس اسلام آباد روانہ کریں رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر تی ہے ، طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔