بہترین تحقیقی جرائدمیں مسلمان محققین کے ناموں کا نہ ہونا افسوسناک ہے، مجاہد کامران

بہترین تحقیقی جرائدمیں مسلمان محققین کے ناموں کا نہ ہونا افسوسناک ہے، مجاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین تحقیقی جرائدمیں مسلمان محققین کے ناموں کا تقریباً نہ ہونا افسوسناک ہے وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں فیکلٹی اورینٹیشن پروگرام کے تحت نئے اساتذہ کے ٹریننگ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی ڈائریکٹر ناصرہ جبیں اور حال ہی میں تعینات اساتذہ اور ریسرچ آفیسرز موجود تھے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اپنے مضمون میں مزید مہارت حاصل کرنے اور حاوی ہونے کے لئے مطالعے کی وسیع تعداد اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیکچر تیار کرنے کے لئے خوب محنت کریں اور اپنے مضمون میں ہونے والی جدتوں سے آگاہ رہیں ڈاکٹر احسان ملک نے کہا کہ اساتذہ اپنے مضمون سے مخلص رہیںاور اپنے ضمیر کے لئے کام کریں۔ ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اساتذہ کی تربیت کے لئے باقاعدہ پروگرام شروع کئے۔
 انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کیا۔