عمران خان فاسٹ باؤلر نہ بنیں بلکہ منجھے ہوئے سیاستدان بنیں، راشدہ یعقوب

عمران خان فاسٹ باؤلر نہ بنیں بلکہ منجھے ہوئے سیاستدان بنیں، راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان فاسٹ باؤلر نہ بنیں بلکہ منجھے ہوئے سیاستدان بنیں، سول نافرمانی تحریک ان کے منشور سے متصادم ہے، استعفوں کا فیصلہ بھی واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں، وزیراعظم نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے جو دونوں جماعتوں سے براہ راست رابطہ کرے گی مذاکرات میں انصاف، آئین اور اصولوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی دھاندلی سے منتخب نہیں ہوئے وہ بھی اپنے ووٹروں کے مینڈیٹ کا احترام کریں، استعفوں سے ان کے ووٹروں کا دل ٹوٹے گا،عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار ہیں،وہ سیاست کرنا نہیں جانتے،وہ ہمیشہ سے ضدی ثابت ہوئے ہیں،عمران خان کسی لیڈر کی بات سنے کو تیارنہیں ہے