ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ

ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی دوروزہ تربیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ” سکول سیفٹی پروگرام“ کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کے لیے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈ یشن کے ملازمین بھی شریک ہونگے۔پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جدید سائنسی خطوط پر تربیت دینا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورت میں انسانی جان ومال کی حفاظت کی جاسکے ۔ اس تربیتی ورکشاپ کے دوران نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نعیم ساجد اور آصف اقبال شرکاءکو سکول سیفٹی، فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور روزمرہ زند گی میں پیش آنے والے مختلف نوعیت کے ہنگامی حالات سے نبٹنے کی تربیت دیں گے جبکہ ریسکیو 1122کے نمائندے فرسٹ ایڈ اور فائیر سیفٹی کے بارے میں لیکچرز دیں گے ۔