حالات ناقابل واپسی پوائنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں، عابد صدیقی

حالات ناقابل واپسی پوائنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے حکومت سے فوراً سیاسی ڈیڈلاک کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالات بڑی تیزی سے ناقابل واپسی پوائنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے باور کرایا کہ حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت کے پاس کئی آپشنز تھے مگر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت حالات کی سنگینی کا کیوں ادراک نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے ڈور کریشنگ بھی کرنا پڑے تو اسے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر تیسری دفعہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت وقت سے پہلے ختم ہو گئی تو پھر اس پارٹی کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے تاریک ہو جائے گا کیونکہ لوگوں کو اسکی نااہلی کا پختہ یقین ہو جائے گا کہ وہ بڑی اکثریت سے بننے والی یہ حکومت بھی اپنی ہی غلطیوں کا شکار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے علاوہ عوام کے حقوق کے لیے سرگرم عمل رہے گی کیونکہ عوامی سیاست پیپلز پارٹی کے منشور کا محور ہے