مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا عمران اور طاہر القادری کے خلا ف مظاہرہ

مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا عمران اور طاہر القادری کے خلا ف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیرکی قیادت میں کارکنوں کا جمہو ریت کے حق میں سول نافر مانی کی تحر یک کیخلافاحتجاجی مظاہرہ ‘حکو مت سے غیر آئینی مطالبات کر نیوالوں اور سول نافر مانی تحر یک کا اعلان کر نیوالوں کیخلافمقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کر دیا مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیرکی قیادت میں فردوس مارکیٹ میں کیے جانیوالے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ پکڑ رکھے تھے جن پر عمران خان اور طاہر القادری کیخلافجبکہ (ن) لیگ کی حکو مت اور جمہو ریت کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ اس موقعہ پر ایک قرار داد کی منظوری کے ذریعے جمہو ریت کیخلاف سازشوں کی بھی شدیدمذمت کی جبکہ اس موقعہ پر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی سازشیں کر نیوالے عمران خان او ر طاہر القادر ی ملک او ر قوم کے دشمن ہیں اور حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مزید انتظار کر نے کی بجائے انکے دونوں کے خلافمقدمات درج کر یں اور انکو گر فتار کر کے انصافوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ جمہو ریت پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس لیے پاکستانی قوم جمہوریت کیخلافکسی قسم کی سازش کا میاب نہیں ہونے دیگی اور جانوں کی قر بانیں دیکر جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بات کر نیوالے عمران خان نے سول فر مانی تحریک کی کال دیکر آئین وقانون کا قتل کر دیا ہے اور انکو پاکستانی قوم اور تاریخ کسی صورت معافنہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے انکو ہر صورت آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ۔