تحریک انصافیہودی ایجنڈا نافذ کرنے سے باز رہے،پیر اعجاز ہاشمی

تحریک انصافیہودی ایجنڈا نافذ کرنے سے باز رہے،پیر اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی اور خواتین کو ریڈ زون میں داخلے کے لئے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناچ گانے والا نہیں، لا الہٰ الااللہ محمد رسول اللہ کی اتباع والا پاکستان چاہیے تحریک انصاف ملک میں یہودی ایجنڈا نافذ کرنے سے باز رہے جے یو پی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت نے طاہرالقادری اور عمران خان کے لانگ مارچ کے راستے کی رکاوٹیں جمعیت علما پاکستان کے وفد کی 13۔ اگست کی وزیر اعظم میا ں نوا ز شریف سے ملاقات کے نتیجے میں ہٹائی گئیں احتجاج ہر جماعت کا حق ہے لیکن سول نافرمانی پر عوام کو اکسانا کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتا یہ ملک سے غداری ہے پارلیمنٹ، عدلیہ اور عسکری اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے عمران خان سے باز پرس کی جائے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے میںخواتین کے رقص سے کونسا نیا پاکستان تشکیل پانےوالا ہے کیا یہی ہے عمران خان کا نیا پاکستان، جس کی تقلید سے یورپ بھی شرما ئے گا پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عمران خان خود بیرون ملک سے فنڈزلیتے ہیں تاکہ پاکستان کی ثقافت کو نقصان پہنچا سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری پودے کو مضبوط ہونے دیا جائے ورنہ جو روایت طاہرالقادری اور عمران خان سیاست میں ضد اور ہٹ دھرمی کی ڈا ل رہے ہیں