ملکی حالات کی وجہ سے معاشی صورت حال انتہائی خرا ب ہوتی جارہی ہے، راغب نعیمی

ملکی حالات کی وجہ سے معاشی صورت حال انتہائی خرا ب ہوتی جارہی ہے، راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)ملکی حالات کی وجہ سے معاشی صورت حال انتہائی خرا ب ہوتی جارہی ہے کیونکہ احتجاجی صورت حال میں ملک معاشی طور کمزور ہوتا ہے احتجاجی سیاست سے ملک کو نکالنے کے لےے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر حالات کو سازگار بنائیں تاکہ معاشی صورت حال بہتر ہو کیونکہ جب تک معاشی طور پر ملک ترقی نہیں کرے گا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے یہ بات یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک معاشی طور کمزور ہورہا ہے تو دوسری طرف عوام شدید پریشانی کی کیفیت سے گزر رہی ہے عوام کو مایوسی اور بے یقینی صورت حال سے باہر نکال وقت کی اہم ضرورت ہے لاہور کے بعد اسلام آباد کی عوام کو جس طرح پریشان کیا جار ہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی عوام گھروں سے باہر نکلنا ، ہسپتالوں میں دوائی لینے جانا مشکل ہوچکا ہے ۔ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سیاسی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہےے جو مسائل ٹیبل پر بیٹھ کر حل ہوسکتے ہیں ان مسائل کو سٹرکوں پر لانے سے گریز کرنا چاہےے تاکہ عوام کو پریشانی سے دوچار نہ کیا جا ئے دنیا بھر کے سیاستدان عوام کو خوش کرنے منصوبے بناتے ہیں جب کہ ہمارے ملک میں عوام کو پریشان کرنے کے منصوبے بنتے ہیں ۔