اسرائیلی حکومت کو لگام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ رضائے مصطفی

اسرائیلی حکومت کو لگام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ رضائے مصطفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)اسرائیلی حکومت کو لگام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ نہتے فلسطینی مسلمانوں کا خون بہانا اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک اسرائیل کو اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے لگام دینے کی کوشش نہ کی اس لےے ضروری ہے کہ تمام اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین کے مسئلہ پر اجتماعی پالیسی بنائیں تاکہ غریب فلسطینی عوام کا خون بہانا بند کیا جا سکے یہ بات تحفظ نامو س رسالت محاذ کے صدراور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ پر حکمرانوں کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتاہے جو کسی وقت بھی سٹرکوں پر آسکتا ہے اس لےے حکمرانوں عوام کو سٹرکوں پر لانے کی بجائے سب سے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی عوام کی حماےت میں کام کریں تاکہ آنے والے وقت میں مزید فلسطینی عوام کا خون نہ بہایا جائے ۔
علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ اوآئی سی مردہ گھوڑے کا کردار بند کرے اور مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرکے اسرائیل کو لگام دےنے میں ہر ممکن کوشش کرے اور اقوام متحدہ کو بھی چاہےے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے انسانی خون بہانے کی بجائے انسانی خون کی عزت وتکریم کرے ۔