منشیات فروش کو ایک سال سات ماہ قیداور جرمانے کی سزا

منشیات فروش کو ایک سال سات ماہ قیداور جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات عدالت نے ہیروئن فروشی میں ملوث ملزم سلامت علی کو 1سال 7ماہ قید اور 13ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے انسداد منشیات عدالت نے ہیروئن فروشی میں ملوث ملزم کے مقدمے کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملزم سلامت علی کے خلاف جعلی مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ملزم کے خلاف پولیس کے پاس واضح ثبوت بھی موجود نہیں ہیںتاہم عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا جائے اس حوالے سے اینٹی نار کوٹکس فورس نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم سلامت علی کے قبضہ سے آدھا کلو ہیروئن برآمد کی اور ملزم کے خلاف 2013 میں مقدمہ اینٹی نارکوٹکس پولیس لاہور نے درج کر کے عدالت میں چالان جمع کروا رکھا ہے فاضل عدالت نے گواہوں ، شواہد اور بیانات کی روشنی میں ملزم کے خلاف مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے۔