چودھری برادران کی قیادت میں تبدیلی اور انقلاب آچکا، خدیجہ عمر فاروقی، ماجدہ زیدی

چودھری برادران کی قیادت میں تبدیلی اور انقلاب آچکا، خدیجہ عمر فاروقی، ماجدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ( ق) شعبہ خواتین کی صدر خدیجہ عمر فاروقی ‘ ماجدہ زیدی ‘آمنہ الفت ‘کنول نسیم اور تمکین آفتاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگی خواتین کارکن اپنے قائدین چو دھری ی شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کے حکم پر ہر اول دستے کے طور پر دھرنے میں شریک ہیں اور مقاصد کے حصول تک دھرنے میں بیٹھی رہیں گی کامےابی چودھری برادران کا مقدر بن چکی ہے اور ان کی قیادت میں تبدیلی اور انقلاب آ چکا ہے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کا دھرنے میں بیٹھے رہنا ہی ہماری کامےابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نے اسلام آباد کے انقلاب مارچ میں عظیم الشان دھرنا دیکر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ اب بھی ایک مضبوط اور فعال جماعت ہے جس طرح سے مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا ٹھیک اسی طرح سے اب مسلم لیگی کارکن پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے