عمران خان اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،سعدیہ رانا

عمران خان اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،سعدیہ رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دینا جمہوریت کی خدمت نہیں‘ پارلیمانی جماعتیں عوام کا ساتھ دیں عمران خان عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کا استحکام شریف خاندان کے کوچہ اقتدار سے بے دخلی میں ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام جاننا چاہتے ہیں 1990ءکی دہائی میں 477 روپے ٹیکس دینے والے آج لندن کے بڑے پراپرٹی ڈیلر کیسے بنے اور یہ سارا پیسہ کہاں سے آیا؟ ۔
اس کے ساتھ ساتھ موجودہ وزیر خزانہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوتوں پر بات کیوں نہیں کی جاتی انہوں نے کہا عمران خان اپنے اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ایک ایسی حکومت جو عوام کو تعلیم نہیں دیتی، صحت کی سہولتیں نہیں دیتی، صاف پانی نہیں دیتی‘ انصاف کے راستے میں رکاوٹ بنتی ہے ، بڑے بڑے منصوبے لوٹ مار کیلئے شروع کرتی ہے ایسی حکومت کو عوام کب تک برداشت کریں اور ٹیکس کیوں دیں؟