شہدا ءکے خون کے رنگ سے انقلاب کا سورج جلد طلوع ہوگا، بشارت عزیز

شہدا ءکے خون کے رنگ سے انقلاب کا سورج جلد طلوع ہوگا، بشارت عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ شہدا ءکے خون کے رنگ سے انقلاب کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ اسلام آباد سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب چودھر ی مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت جسپا ل نے کہا کہ کارکن قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ مگر انقلاب کی کال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دقیانوسی نظام بچانے کے لئے کرپٹ سیاستدانوں کا ٹولہ مافیا کی طرح واویلا کررہااور انقلاب روکنے کی سازشیں کررہا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ انقلاب قربانی مانگتا ہے۔ جو سانحہ منہاج القرآن میں 17۔ جون کو پاکستان عوامی تحریک کے کارکن دے چکے ہیں۔ اب قربانی حکمرانوں کے اقتدار کی ہوگی۔ کارکن انقلاب کے بعد کی صور ت حال کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جس انقلاب کے مدتوں سے خواب دیکھ رہے تھے ۔ وہ اب آنے کو ہے ۔ جب فرسود ہ نظام کی جگہ شراکتی جمہوریت کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے اور شریف بادشاہت کے آخری دن ہیں۔ اس کے بعد یہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ جہاں ان کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرنے والے یاد رکھیں اب پارلیمنٹ بچے گی، حکومت اور نہ ہی فرسود ہ نظام۔ اب صرف عوام کا اقتدار ہوگا۔ جس میں تمام مذاہب ، مسالک اور طبقات کے لوگ شامل ہوں گے۔
 کوئی تفریق نہیں ہوگی۔ سب پاکستان کے جھنڈے تلے جمع ہوں گے۔