جس احتجاج میں خواتین کا موقف اٹل ہو وہ کامیاب ہوتا ہے،ناہید عدیل

جس احتجاج میں خواتین کا موقف اٹل ہو وہ کامیاب ہوتا ہے،ناہید عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین نے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد کی سرزمین پر گزشتہ ایک ہفتے سے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں شریک خواتین پاکستان کی 54 فیصد خواتین کی نمائندہ اور ان کے ماتھے کا جھومر ہیں جس احتجاج میں خواتین کا م¶قف اٹل ہو وہ کامیاب ہوکر رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ مذکورہ دونوں مارچوں میں شریک خواتین کا م¶قف حکمرانوں کا استعفیٰ ہے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی آفس میں خواتین کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صوبائی رہنما ناہید عدیل ملک‘ ہما نواب‘ صائمہ نور‘ صوفیہ مرسلین‘ رفعت زینب‘ سیدہ فاخرہ جعفری اور رفعت چوہدری نے اپنا م¶قف پیش کیا رہنما¶ں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قیام پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ لاکھوں کروڑوں خواتین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیااس وقت تمام خواتین قائداعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھروں سے نکلیں اور ایک آزادملک کے حصول کیلئے ہجرت تک گوارا کی انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ میں شامل خواتین جو اپنے بچے بھی ہمراہ لئے ہوئے ہیں ان کے حوصلے اور عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی وہ وقت آئے گا جب اس ارض پاک سے ان نام نہاد حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔