طاہر القادری غریب عوام کےلئے کام کر رہا ہے، خواجہ غلام قطب الدین

طاہر القادری غریب عوام کےلئے کام کر رہا ہے، خواجہ غلام قطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)نیشنل مشائخ کونسل عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ساتھ تھی اور رہے گی ڈاکٹر محمدطاہر القادری غریب عوام کے لےے کام کر رہا ہے اس لےے ہم منہاج القرآن کا ساتھ دے رہے ہیں یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لےے ضروری ہے کہ قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیا جائے انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں نے اگر اس وقت بھی عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے فائدہ نہ اٹھا یا تو آنے والے وقت میں حالات مزید خراب ہوں گے اور اس وقت پھر پریشان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مزید کہا کہ مزارات اولیاءکرام پر بم دھماکے کرنے والوں کو گرفتار نہ کرنے والے کبھی بھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے پرامن صوفیاءکرام کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے اب صوفیاءکرام کے ماننے والوں کو میدان عمل میں نکلنا چاہےے