اقتدار کی لڑائی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

اقتدار کی لڑائی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، نصیر احمد خان ، مسرت صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف، عوامی تحریک اور مسلم لیگ (ن )کی اقتدار کی لڑائی نے پاکستان کی جمہوریت ، اقتصادیات اور بقاء کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، تحریک انصاف اور طاہر القادری کے غیر سیاسی اور ناعاقبت اندیش پالیسیوں سے پورا ملک گو مگوں کی کیفیت سے دوچار ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاراور ملکی سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورت حال میں اپنا سرمایہ نکالنا شروع کر دیاہے پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج زیرو لیول پر چلی گئی ہے جس سے لاتعداد چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگی قائدین حالات کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں مسلم لیگی عہدیداروں کی بڑھکوں سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے مسلم لیگ (ن) کو جمہوریت بچانے کے لئے ایک قدم آگے بڑھ کر مشاورت اور مذاکرات کے عمل کا آغاز کر دینا چاہئے تھا لیکن مسلم لیگ (ن)نے جان بوجھ کر مذاکرات نہ کرکے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دیا ہے پاکستان کا دارالحکومت کئی دن سے بند ہے اور عنان حکومت چلایا نہیں جارہا مسلم لیگ( ن) اپنے بھاری مینڈیٹ کے زعم میں مذاکرات کا عمل شروع نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کو اگر کوئی نقصان ہواتو اس کی تمام ذمہ داری مسلم لیگ (ن )تحریک انصاف اور طاہر القادری پر ہوگی جو غیر سیاسی ، غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے ان جماعتوں سے کہا کہ وہ اپنی اناء اور ضد چھوڑ کر فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع کریں۔