سعودی حکومت نے کاروائیاں تیز کردیں ،غیر ملکی پریشان

سعودی حکومت نے کاروائیاں تیز کردیں ،غیر ملکی پریشان
سعودی حکومت نے کاروائیاں تیز کردیں ،غیر ملکی پریشان
کیپشن: sudi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے غیر قانونی قیام اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کو مزید تیز کردیا ہے اور صرف مکہ میں بیرون ممالک کے 8500 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علاقے کی پولیس کے قائم مقام نمائندے راعد بن محمد الصوفی نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیاں غیر قانونی قیام اور خلاف قانون کاموں مثلاً گداگری، سڑکوں پر پھیری لگانے اور کاریں دھونے جیسے کاموں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت پر ہوئی ہیں جبکہ سیکیورٹی حکام غیر قانونی ملازمین اور ان کے مالکان کو گرفتار کرنے کی بجائے چالان کرنے پر غور کررہی تیں۔ زیادہ غیر ملکیوں کو مکہ، جدہ اور طائف میں گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا مشرقی صوبے کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے الاحسبہ میں639 غیر ملکی غیر قانونی ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ حالیہ مہم کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ کو غیر قانونی غیر ملکی ملازمین سے پاک کرکے سعودی شہریوں کو مواقع فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔